ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مشکل صورتحا ل میں مدد نہ کرنے پر فارما کمیپنیز کا بائیکاٹ

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مشکل صورتحا ل میں مدد نہ کرنے پر فارما کمیپنیز کا ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مشکل صورتحال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی مدد نہ کرنے پرفارما کمپنیز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل ربی کا کہنا تھا کہ کسی بھی فارما کمپنی کے میڈیکل ریپ کو ہسپتال وارڈز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،اس مشکل گھڑی کے باوجود کمپنیز ہماری مدد کے لیے سامنے نہیں آئیں۔پیر کوہسپتالوں میں کرونا وائرس خطرات کے باوجود ہیلتھ پروفیشنلز کی مدد نہ کرنے پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے فارما کمپنیز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ کسی بھی فارما کمپنی کے میڈیکل ریپ کو ہسپتال وارڈز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس مشکل گھڑی کے باوجود کمپنیز ہماری مدد کیلئے سامنے نہیں آئیں،کیا آپ کی جانب سے اس بحران کے وقت میں ہیلتھ پروفیشنلز کی کسی طرح مدد کی گئی، وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ کیا آپ نے اس عالمی وباء کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی تعمیری کردار ادا کیا؟ وائے ڈی اے اسلام آباد کی جانب سے فارما کمپنیز کے افراد پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وائے ڈی اے

مزید :

صفحہ آخر -