سکولوں کی فیسیں 50فیصد کم کی جائیں،لالہ یاسر

سکولوں کی فیسیں 50فیصد کم کی جائیں،لالہ یاسر

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء نے ہر شہری کو پریشانی میں مبتلاء کر دیا ہے۔اس موقع پر مفاد پرست عناصر بھی سرگرم ہیں جن کی بیخ کنی کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے،مسلسل لاک ڈان کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی متاثر ہے،میری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولز کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کی بجائے کم از کم پچاس فیصد تک کمی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کیونکہ کاروبار کے متاثر ہونے سے بچوں کی فیسیں ادا کرنے میں والدین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -