چینی چور کوئی اور نہیں وزیراعظم کے قریبی رفقا ہیں، مرتضیٰ وہاب

  چینی چور کوئی اور نہیں وزیراعظم کے قریبی رفقا ہیں، مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چینی بحران پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد قوم کو وزیراعظم کی طرف سے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن کا انتظار ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم ٹویٹر سے باہر نکل کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ رپورٹ کے مطابق چینی چور کوئی اور نہیں بلکہ وزیراعظم کے قریبی رفقا ہیں۔ چینی بحران پر فزانزک آڈٹ رپورٹ کا بہانہ قبول نہیں ہے۔
مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -