پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی حکومت سے ریلیف پیکیج مانگ لیا

پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی حکومت سے ریلیف پیکیج مانگ لیا

  

لاہور (آن لائن) ملک بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی حکومت سے ریلیف پیکیج مانگ لیا ہے۔ اس سلسلے میں آل پنجاب ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما عظمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹروں کی بسیں لیز پر ہیں جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے ان کی بسیں بند رہنے سے وہ بنکوں کو رواں ماہ کی مد میں لیز کی رقم ادا نہیں کرسکتے۔ بسوں کی بندش کے باعث ہونیوالا خسارہ آئندہ 6 ماہ میں بھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا حکومت ٹرانسپورٹروں کو 6 ماہ کا ریلیف پیکیج جاری کرے۔ (قیوم زاہد)

پبلک ٹرانسپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -