جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا طارق جمیل کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا طارق جمیل کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور (پ ر) عالمی مبلغ و معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بہنوئی میاں محمد سرفراز کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کے بہنوئی میاں سرفراز کی وفات پر مولانا طارق جمیل اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -