کرونا وباء، انڈر ٹرائل قیدیوں کو کوٹ لکھپت منتقل کرنے کا فیصلہ

  کرونا وباء، انڈر ٹرائل قیدیوں کو کوٹ لکھپت منتقل کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کیمپ جیل میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر نیب کے ملزمان سمیت دیگرقیدیوں کے خاندان پریشان ہوگئے، د و سری طرف کیمپ جیل میں کرونا کے مریضوں میں اضافے پر جیل انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا،جس کے تحت اب انڈ ر ٹر ائل قید یو ں کو کیمپ جیل کی بجا ئے سنٹرل جیل کو ٹ لکھپت منتقل کیا جائے گا۔ کیمپ جیل میں تشو یشنا ک حد تک کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑ ھ گئی ہے جس کی وجہ سے جیل میں بند قیدیوں میں شد ید خو ف وہر اس پایا جاتا ہے۔جیل میں کرونا سے متاثرہ قیدیوں کی بڑھتی تعداد کے باعث جیل انتظامیہ نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، مز ید بتا یا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے سینٹر ل جیل کو ٹ لکھپت میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ جیل کا میڈیکل سٹاف کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطا بق کیمپ جیل میں نئے قیدیوں کو آئیسولیشن میں رکھنے کیلئے جگہ نہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

قیدی منتقلی فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -