سرحدی علاقوں کو بلا تعطل پٹرول سپلائی، یوٹیلیٹی سٹورز میں زائد خریداری روکنے کا فیصلہ

سرحدی علاقوں کو بلا تعطل پٹرول سپلائی، یوٹیلیٹی سٹورز میں زائد خریداری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کرونا وائرس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت 3 ہزار 844 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔ اسلام آباد میں 47، بلوچستان میں 47، خیبر پختونخوا میں 400،پنجاب میں 1697 اور سندھ میں 1550، آزاد جموں و کشمیر میں 63 اور گلگت بلتستان میں 13 وینٹی لیٹر ہیں۔15 اپریل سے صنعتیں کھولنے سے متعلق ایکشن پلان (آج)منگل کواجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ایکشن پلان فوڈ، فارماسیوٹیکل انرجی اور ان سے متعلق دیگر صنعتوں سے متعلق ہوگا۔پیر کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کرونا کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں کیلئے 50 ارب روپے مختص کئے ہیں۔موجودہ حالات اور رمضان میں اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل سپلائی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اسد عمر نے ہدایت کی کہ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز زائد خریداری کو روکنے کا میکنزم بنائیں۔ وزارت توانائی کوفیول سپلائی کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان بالخصوص سرحدی علاقوں میں فیول سپلائی بہتر بنائی جائے،سرحدی صورتحال کی وجہ سے سرحدی علاقے فیول کی وجہ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔اجلاس کو بتای گیا کہ 15 اپریل سے صنعتیں کھولنے سے متعلق ایکشن پلان (آج)منگل کواجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ایکشن پلان فوڈ، فارماسیوٹیکل انرجی اور ان سے متعلق دیگر صنعتوں سے متعلق ہوگا۔ پورے ملک سے متعلق ایکشن پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا،فلائٹ آپریشن بارے روڈ میپ 8 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
روکنے کا فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -