کرونا وائرس سے متاثرہ پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کو ڈی سیل کردیا

  کرونا وائرس سے متاثرہ پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کو ڈی سیل کردیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) کرونا وائرس سے متاثرہ پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کو انتظانممیہ نے ڈی سیل کردیا تمام قرنطینہ روانہ کیئے گئے ڈاکٹر ز کوبھی واپس ہاسٹل منتقل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر امتیاز پولی کلینک انتظامیہ کے مطابق پولی کلینک ہاسٹل کو ڈی سیل کر دیاقرنطینہ میں بھیجے 30 ڈاکٹرز کو قرنطینہ سینٹر سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے پولی کلینک کے تمام ڈاکٹرز واپس ہاسٹل پہنچ گئے ہیں جب کہ پولی کلینک ہاسٹل کو اسپرے اور تمام حفاظتی اقدامات کرکے کھولا گیا ہے پولی کلینک چند روز قبل پولی کلینک ہاسٹل سے ڈاکٹر کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیل کر دیا تھا۔(رڈ)

پولی کلینک

مزید :

صفحہ آخر -