لاہورکیمپ جیل کے مزید 22 قیدیوں میں کروناوائرس کی تصدیق

لاہورکیمپ جیل کے مزید 22 قیدیوں میں کروناوائرس کی تصدیق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی کیمپ جیل کے مزید 22 قیدیوں میں کروناوائرس کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق کرونا کے شکار قیدیوں کی تعداد 28 سے بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔وائرس کے تصدیق شدہ قیدی ابھی تک کیمپ جیل میں ہی موجود ہیں۔ چند روز قبل محکمہ صحت کی جانب سے قیدیوں کے نمونے لئے گئے تھے جن کی رپورٹس آنے کے بعد ان میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ اگر ان قیدیوں کو ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو دوسرے قیدیوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کیمپ جیل

مزید :

صفحہ آخر -