کرونا وباء غیر معمولی چیلنج،عالمی برادری کو ملکر نمٹنا ہوگا، صادق سنجرانی

کرونا وباء غیر معمولی چیلنج،عالمی برادری کو ملکر نمٹنا ہوگا، صادق سنجرانی

  

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرونا وائرس کے حوالے سے مختلف سربراہان حکومت کو خطوط لکھے ہیں۔ چیئر مین سینیٹ نے کرونا وائرس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں پر پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے،کہ کرونا وائرس ایک غیر معمولی عالمی چیلنج ہے، جس سے ہر ایک فرد متاثر ہوا ہے۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے متن میں کہا گیا ہے، کہ اس بحران سے جہاں تباہی ہوئی ہے، وہاں اقوام عالم کو متحد ہونے کا ایک منفرد موقع میسر آیا ہے۔ ایوان بالاء کے چیئرمین نے جرمنی کے چانسلر، سپین اوراٹلی کے وزراء اعظم کو خطوط لکھے ا،ورپاکستان کی جانب سے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بیلا روس کی کونسل آف ری پبلک،(قومی اسمبلی)کے سپیکر، پولینڈ کے مارشل آف سینیٹ،اور برونائی دارا لا سلام کے پاکستان میں سفیر کو بھی خطوط لکھے گئے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں پر بہت دل گرفتہ ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے متاثر خاندانوں سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان دنیا کی طرح سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا پارلیمان اور عوام اس مشکل وقت میں آپ کیساتھ ہیں،اورہر قسم کی معاونت اور پیرا میڈیکل سپورٹ فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ توقع ہے مشتر کہ کوششوں سے ہم جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں آپ کیساتھ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مارشل آف سینیٹ پولینڈ کی جا نب سے ان کو بھیجے گئے پولینڈ کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا موجودہ حالات کے پیش نظر دورہ ممکن نہیں رہا، حالات ٹھیک ہونے پر پارلیمانی رابطوں اور دوروں کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

صادق سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -