مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شیخ زاید ہسپتال میں حفاظتی کٹس تقسیم

مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شیخ زاید ہسپتال میں حفاظتی کٹس تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر لیگی رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،عمران گورایہ اور سعدیہ نے 210 حفاظتی کٹس شیخ زید ہسپتال کے طبی عملے کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نزیر اور سعدیہ تیمور نے شیخ زید ہسپتال کے طبی عملے میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس پر حکمت عملی بنانے میں ناکام رہی ہے۔حکومت اس اہم معاملے پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے کام لے رہی ہے۔ابھی تک وسیم اکرم پلس کے اقدامات کسی کے کام نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ لاک ڈاؤن ٹھیک نہیں چین کے شکر گزار ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ا نہوں نے امداد مہیا کی۔

کٹس تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -