نیب نے تیل گیس کمپنیوں کو 8سال میں مراعات کا ریکارڈ مانگ لیا

نیب نے تیل گیس کمپنیوں کو 8سال میں مراعات کا ریکارڈ مانگ لیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے پٹرولیم ڈویژن،او جی ڈی سی ایل اور ڈی جی پٹرولیم کنسیشن حکام سے گیس کی قیمت، رعاتیں،مراعات،طلب رسد سمیت تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن،او جی ڈی سی ایل اور ڈی جی پٹرولیم کنسیشن حکام سے پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ گیس قیمت کے تعین کا طریقہ کارکیا ہے،آئل فیلڈز کو مارجنل کنسیشنز دینے کا طریقہ کار کیاہے،ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں کمی روکنے کے لیے کیااقدامات ہوئے،ایل این جی اور مقامی کمپنیوں کی گیس قیمت کا موازنہ بھی بتایا جائے۔ 2013 سے ابتک کس کمپنی نے کتنی گیس دریافت کی۔نیب کی جانب سے آٹھ سال میں تیل و گیس کے شعبے کی کمپنیوں کوملی مراعات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

نوٹسز جاری

مزید :

صفحہ آخر -