پاک فضائیہ کا طیارہ ماسک اور ادویات لیکر کوئٹہ پہنچ گیا

  پاک فضائیہ کا طیارہ ماسک اور ادویات لیکر کوئٹہ پہنچ گیا

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی اور امدادی سامان لیکر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچ گیا۔طیارے میں تقریبا 11000 پاؤنڈ طبی سامان کوئٹہ پہنچا جس میں این 95 ماسک، حفاظتی لباس، دستانے، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں۔پاک فضائیہ کوویڈ 19 کیخلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس کا ایئر ٹرانسپورٹ بیڑہ ملک کے کونے کونے تک طبی اور امدادی سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاک فضائیہ

مزید :

صفحہ آخر -