پی آئی اے ہر قومی خدمت میں ہمیشہ ایک قدم آگے نظرآئی،ارشد ملک

  پی آئی اے ہر قومی خدمت میں ہمیشہ ایک قدم آگے نظرآئی،ارشد ملک

  

کراچی (خصوصی رپورٹ)پی آئی اے ہر قومی خدمت میں ایک قدم آگے کھڑی ہوتی ہے۔ جب بھی ملک کو ضرورت پڑی پی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدما ت سرانجام دیں اور دیتی رہے گی۔ پی آئی اے کا فضائی عملہ قومی ہیروز ہیں جو خطرات کے باوجود بیرون ملک بے یارومددگار ہم وطنوں کو واپس لانے کیلئے مستعد اور سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک نے دوشنبے اور تاشقند میں محصورپاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچانے پر کیا۔ پی آئی اے نے تاشقند اور دوشنبے میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز چلائی جو فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے دو ہفتے سے پھنسے ہوئے تھے، انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے وطن واپس پہنچانے کیلئے اپیل کی تھی۔حکومت پاکستان کی خواہش پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر طیارہ پیش کیا اور بروقت فلائٹ کے انتظامات کئے۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9813 پیر کودوپہر 148 ہم وطنوں کو واپس لے کراسلام آباد پہنچی۔ مسافروں نے ایک وڈیو پیغام میں حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا،اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ پی آئی اے کا ایک اور خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے گزشتہ رات روانہ ہو گیا۔عراق میں پھنسے 161 پاکستانی خصوصی پرواز پی کے 9814 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کا سواب ٹیسٹ لیا جائیگا اور نتیجہ آنے تک سب کو 24 گھنٹے کیلئے مقامی ہوٹل میں قر نطینہ کر دیا جائے گا۔

ارشد ملک

مزید :

صفحہ آخر -