فیروزوالہ،میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں سپرے کا آغاز

فیروزوالہ،میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں سپرے کا آغاز

  

فیروزوالہ(نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے چیف آفیسر چوہدری عثمان لیاقت بھدر کی سربراہی میں کروناوائرس کی روک تھام کیلئے میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں جراثیم کش سپرے کا آغازکردیاگیاہے، جس میں 1122 کے عملہ کی مدد سے شہریوں کے گھروں، بازاروں، چوکوں کے علاوہ مساجد اور سرکاری دفاتر میں بھی سپرے کیاجارہاہے۔اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ کی ہدایت پر چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن فیروزوالہ چوہدری عثمان لیاقت بھدر نے دیگر اافسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سپرے کے کام کاجائزہ لیا۔

چیف آفیسر نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کروناوائرس جیسے جراثیم کو ختم کرنے کیئے سپرے کیاجارہاہے۔ تاکہ شہریوں کو اس وائرس سے بچایاجاسکیں، انہوں نے شہریوں کوہدایت کی کہ وہ حکومت کی ہدایات کے مطابق اپنے گھروں میں رہیں تاکہ وہ اس وائرس سے بچ سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -