سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے دیا

سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے ...

  

کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے دیا۔ سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں دی گئی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو ایکسپو سینٹر بھیجنا شروع ہوگا، محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کراچی ایکسپو سینٹر میں رپورٹ کیے جائیں۔

سندھ حکومت

مزید :

صفحہ آخر -