حکومت مستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عادل حفیظ

حکومت مستحق افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عادل حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو حکومت کسی صور ت تنہا نہیں چھو ڑے گی،کرونار یلیف فنڈ میں جمع ہو نے والی رقم کی پا ئی پا ئی غر یبو ں اورمستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کی زیر قیاد ت میں 146کرو ڑ رو پے سے زائد کی لاگت سے ایک لاکھ ستر ہزار مستحق خاندانو ں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔


یہ سلسلہ ابھی روکانہیں مزید امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کر کے حکومت نے غیر ملکی صنعت کارو ں کو سرما یہ کاری کی دعوت دے دی ہے۔