پٹوارسرکل بخشش پورہ محکمہ خزانہ کو انگریزوں سے بخشش میں ملا

پٹوارسرکل بخشش پورہ محکمہ خزانہ کو انگریزوں سے بخشش میں ملا

  

لاہور (عامر بٹ سے)تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 2 لاکھ آبادی پر مشتمل موضع بخشش پورہ کی اصل شناخت سامنے آگئی،روز نامہ پاکستان کو ملنے والے ریکارڈ کے مطابق تحصیل ماڈل ٹاؤن کی حدود میں آنیوالا پٹوار سرکل بخشش پورہ انگریز حکومت کی ملکیت تھا اور انگریز حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی خدمت سے خوش ہو کر سینکڑوں کنال کی یہ اراضی محکمہ خزانہ کے ملازمین کو بخشش میں دے ڈالی اور پاکستان بننے کے بعد انگریز حکومت کی جانب سے عنایت کردہ اور بخشش کے طور پر ملنے والی اراضی کا ریونیو ریکارڈ کی وجہ تسمیہ میں تفصیلی ذکر بھی کیا گیا۔واضح رہے اس موضع کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے اور یہ موضع اس وقت آن لائن بھی ہوچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -