محنت کش طبقہ ذہنی اذیت کا شکار ہے،مولانا امجد خان

محنت کش طبقہ ذہنی اذیت کا شکار ہے،مولانا امجد خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاک ڈاؤن سے محنت کش طبقہ شدید اذیت کا شکار ہے اور پنجاب حکومت کا راشن تقسیم اور فلاحی کاموں کے لیئے اجازت نامہ لینے کا فیصلہ سمجھ سے بالا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومت صرف اعلانات کر رہی ہیں لیکن عملی طور پر ابھی تک عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا،اپوزیشن جماعتوں کے مثبت انداز کا جواب منفی ہی نہیں بلکہ حالات کی سنگینی کا احساس کر کے دینا چاہیے تھا خود حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،عوام کو ریلیف دینے کے لیئے ابھی تک صرف تقریروں اور اجلاسوں کی حد تک پلان تیار کیا گیا ہے یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور مر کزی سیکرٹری اطلا عات حافظ حسین احمدحاجی شمس الرحمن شمسی،سید فضل آغا،محمد اسلم غوری،عبد الرزاق عابد لاکھوں نے مختلف مقامات پر انصارالاسلام کے راضاء کاروں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہاکہ اکابرین فر ماتے ہیں خدمت خلق بھی قران کا خلاصہ ہے اس نازک صورتحال میں اہل ثرت حضرات میدان میں اتریں اور غرباء،دیہاڑی دار لوگوں کی مدد کریں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یو آئی کے کار کنان ملک بھر غرباء میں راشن،کھانا،اور ماسک پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ان مشکل حالات میں ضرورت مندوں کی مدد کر نے والے عظیم کام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اہل ثروت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کا چولھا ٹھنڈا نہ ہونے دیں۔ دریں اثناء جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا نعیم الدین،جنرل سیکرٹری مفتی عبد الحفیظ،محمد افضل خان،مولانا عبد المنان انبالوی،حاجی عرفار شجاع،حافظ غضنفر عزیز،قاضی عبد الودودد،قاری معاویہ محمود،حافظ عبد الواجد،قاری عمران راحیمی،قاری طارق شاہ،قاری امجد سعید اور دیگر کی قیادت میں راشن تقسیم کا عمل جاری ہے اور ناکوں پر کھڑے پولیس جوانوں کو کھانے بھی پہنچایا جا ررہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -