ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم،گلوکاروں نے پیغامات ریکارڈ کرائے

ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم،گلوکاروں نے پیغامات ریکارڈ کرائے

  

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں صفائی قائم رکھنے اور کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات جاری۔ اس حوالے سے نامور اداکار و گلوکار یاسر اختر اور علی حیدر نے بھی شہریوں کے لیے خصوصی پیغامات ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے شہریوں کو صفائی برقرار رکھنے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ اداکارر و گلو کار یاسر اختر اور علی حیدر کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انہوں نے شہریوں سے صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کے ساتھ تعاو ن کرنے کی بھی اپیل کی۔ اداکار و گلوکار یاسر اختر کا کہنا تھا کہ صفائی کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ 

ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہروزانہ کی بنیاد پر شہر کے اسپتالوں اور شاہراہوں کی کلورین ملے پانی سے دھلائی کر رہا ہیاور کورونا جیسی وبا میں خصوصاً سینیٹری ورکرز کا شہر میں کام تعریف کے قابل ہے۔مزید علی حیدر کا کہنا تھا کہ ادارہ ہر حال میں شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم میں سر گرم عمل ہے وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد صفائی کا خیال رکھیں اورذمہ دار شہری ہونے کے ناتے کچرا کوڑے دان میں ڈالیں۔کورونا وائرس کے پھیلاوُاور اس سے ممکنہ بچاوُ کے لیے شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاوُ کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اوراس سلسلہ میں شہر بھر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہری صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1139 یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -