کرونا جلد پاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں، غربا ء کو گورنر ہاؤس کے باہر نہیں گھر میں راشن پہنچائینگے: چودھری سرور

کرونا جلد پاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں، غربا ء کو گورنر ہاؤس کے باہر نہیں ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں پروٹیکٹ پاکستان کرونا ریسرچ سنٹر اور اینٹی سپیٹک ٹنل کا افتتاح کر دیا۔غر یب خاندانوں کیلئے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں روشن کی فراہمی بھی شروع کردی گئی جبکہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا بدل رہی ہے، بد قسمتی سے کرونا جلدپاکستان کی جان چھوڑنے والا نہیں کیونکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مر یضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہم نے آج کرونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی جنگ لڑنی ہے'غر یب خاندانوں کو گور نر ہاؤس کے باہرنہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ سنٹراور ٹنل کا افتتاح کرد یا تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جیسے دنیا میں سب سے پہلے پاکستان نے کرونا ٹیلی میڈیسن سنٹر کی بنیاد رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے،صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بر طانیہ اورسر ی لنکا سے بھی ڈاکٹرز ریسرچ میں حصہ لے رہے ہیں کرونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کے لیے 7500 سے زائد ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور عوام کی کورونا بارے بر وقت راہنمائی کی وجہ سے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے۔بعدازں گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے گور نر ہاؤس لاہورسے غر یب خاندانوں کو راشن کے فراہمی کیلئے ٹرکوں کی روانگی کا بھی آغاز کر دیا۔اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گور نر ہاؤس لاہور کے کسی گیٹ پر راشن دینے کی پالیسی نہیں ہم لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ٹیمیں بنا رہے ہیں جو غر یب خاندانوں کے شناختی کارڈز جمع کر رہی ہے ہم انکی نادراسے تصدیق کروائیں گے اسکے بعد غر یبوں خاندانوں کو گور نر ہاؤس کے باہر نہیں انکے گھروں میں راشن فراہم کر یں گے آئندہ چند روز میں راشن کیلئے ایک نمبر بھی جار ی کر رہے ہیں جس پر رابطہ کر کے غر یب خاندان اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھواسکیں گے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -