کرونا وائرس کی وبا پنجاب کے 28 اضلاع میں پھیل چکی

  کرونا وائرس کی وبا پنجاب کے 28 اضلاع میں پھیل چکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)کرونا وائرس کی وبا پنجاب کے 36 اضلاع میں 28 اضلاع میں پھیل چکی ہے۔ جس کے باعث گزشتہ روز صوبے بھر میں کرونا وائرس کے مزید 130 مریضوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اضافے کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1493 ہوگئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ان مریضوں کی تعداد 290 تک پہنچ چکی ہے جبکہ پیر کے روز میو ہسپتال میں زیر علاج ایک 66 سالہ کرونا وائرس کی تصدیق شدہ خاتون کی ہلاکت کے بعد شہر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ (اے ملک)
پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -