جاپانی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،جاپانی سفیر

جاپانی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،جاپانی سفیر

  

اسلام آباد(این این آئی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی جس میں جاپانی سفیر نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنی حکومت کے اقدامات اور تجربات سے آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں کرونا وائرس کے ملکی معمولات پر اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے کہاکہ موجودہ مشکل حالات میں جاپانی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں جاپانی سرمایہ کاروں کو مختلف رکاوٹوں کے باعث درپیش مشکلات پر بھی بات چیت کی گئی۔مشیر خزانہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جاپانی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -