سوئی ناردرن کے گھریلو صارفین کو بل 3اقساط میں جمع کرناے کی سہولت شروع

سوئی ناردرن کے گھریلو صارفین کو بل 3اقساط میں جمع کرناے کی سہولت شروع

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کے مارچ کے مہینے کے بل اقساط میں جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث ملک میں ہونیوالی بندش(لاک ڈاؤن) کے دوران گھریلو صارفین کو بل اقساط میں جمع کروا نے کی سہولت دینے کا اعلان کیا تھا۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق مارچ کے مہینے کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جن گھریلو صارفین کے بل بغیر اقساط جاری ہوئے ہیں، وہ کسی بھی بینک برانچ میں مارچ کے مہینے کا بل تین اقساط میں جمع کرواسکتے ہیں اور اس سلسلے میں تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کے مطابق اقساط میں بل جمع کروانے کی سہولت صرف دو ہزار روپے (علاوہ جی ایس ٹی) تک کے گیس بل پر دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن

مزید :

صفحہ آخر -