ایل ڈی اے افسروں کو عوامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

ایل ڈی اے افسروں کو عوامی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے مسائل کسی رکاوٹ اور سفارش کے بغیر حل کرنے کے لیے تمام افسران و اہلکار نیک نیتی اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں‘ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کر کے ادارے کا امیج بہتر کریں‘ ون ونڈو سیل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔


اور یہاں محض درخواستوں کے جوابات دینے کی بجائے شہریوں کے کام ایک ہی چھت تلے حتمی طور پر انجام دئیے جائیں - ادارے کی قیمتی املاک کا تحفظ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے‘ قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اراضی اور تعمیرات کے ریکارڈ کی بھی چھان بین (سفٹنگ) کی جائے اور ان میں موجود بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی جائے -جدید دور کے تقاضے پرانے طور طریقوں سے پورے کرنا ممکن نہیں‘شہریوں کی سہولت کے لئے ادارے کی خدمات آن لائن مہیا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں - عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پوری تیاری کے ساتھ پیروی کی جائے‘ اس مقصد کی لئے تیا رکئے جانے والے ایس او پی پر عمل درآمد کیا جائے اور تمام کام دئیے گئے وقت میں نپٹائے جائیں - تمام افسران ادارے کی بہتری کے لئے قا بل عمل تجاویز پیش کریں‘اپنے ماتحتوں سے کام لیں اور ان کے مسائل حل کریں‘تاہم کام نہ کرنے والوں کی ادارے میں کوئی گنجائش نہیں وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر‘ اعجاز خلیق رزاقی‘ رانا ٹکا خان اور عثمان غنی‘چیف انجینئر حبیب الحق رندھاوا‘ چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘ چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور تمام ڈائریکٹروں نے شرکت کی۔