احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کاعمل کل سے شروع ہوگا

  احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کاعمل کل سے شروع ہوگا

  

لاہور(این این آئی)احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کاعمل کل بروزبدھ سے شروع کیاجائے گا۔وفاق کی جانب سے کرو ناوائرس کے تناظرمیں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ20 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کیلئے 12ہزارروپے فی خاندان کی نقدامدادی رقم فراہم کی جائے گی۔کفالت سے مستفید ہونیوالے خاندان جو2ہزار روپے ماہانہ کی نقد رقم لے رہے ہیں، انہیں اضافی ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے،اس طرح انہیں بھی چارماہ کیلئے 12ہزار روپے کی قسط ملے گی۔مستحق خاندان بائیو میٹرک تصدیق کے بعد12ہزار روپے کی نقد امداد حاصل کر سکیں گے یہ امداد ملک بھر میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح کے18ہزار65سیل پوائنٹس یا دکانوں کے ذریعے دی جائے گی۔

کیش امداد ادائیگی

مزید :

صفحہ آخر -