رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤفکی والدہ سپرد خاک

رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤفکی والدہ سپرد خاک

  

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف اور چوہدری غلام قادر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد قضائے الہی سے انتقال کرگئیں جن کو ان کے آبائی قبرستان فیض پور میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی راناتنویرحسین، ایم پی اے پیر اشرف رسول، ایم پی اے میاں جلیل احمدشرقپوری، ایم پی اے مرزاجاویداحمد کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے سابق چیئرمین و کونسلروں و علاقہ کے معززین کی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

مرحومہ کی رسم قل آج 07اپریل بروزمنگل دوبجے دن ان کی رہائش گاہ فیض پور خورد میں اداکی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -