سپیکر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ویڈیو لنک اجلاسوں کی اجازت دیں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ

سپیکر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ویڈیو لنک اجلاسوں کی اجازت دیں، پیپلز پارٹی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے آن لائن اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپیکرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے آن لائن اجلاسوں کی اجازت دیں۔کرونا وائرس ایسی وبا پر اہم اداروں کے دروازوں کو بحران کے وقت بند نہیں کر سکتے،حکومت کو چاہیے کہ اس میں اہم کردار ادا کریں اور اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ ملاکر چلیں۔پیر کو پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں کے آن لائن اجلاسوں کی اجازت دینی چاہئے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان اپوزیشن اور میڈیا پر تنقید کے بجائے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی ہے کہ یہ وقت تنقید کرنے کا نہیں ساتھ مل کر اس وباء سے مقابلہ کرنے کا ہے۔

پی پی کا مطالبہ

مزید :

صفحہ آخر -