بحریہ انکلیو اسلام آباد میں کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں جراثیم کش سپرے کیا گیا
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن اور NDMA کی جانب سے بحریہ انکلیو اسلام آباد میں کرونا کی روک تھام کے سلسلے میں پاکستان کی اپنی نوعیت کی واحد ملٹی فنگشن ڈسٹ سپریشن مشینری کے ذریعے جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ انسداد کرونا کے خلاف دنیا کی جدید ترین اور پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مشینری استعمال کی جا رہی ہے جو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے ہنگامی طور پر منگوائی ہے جو ووہان میں وباء کے خلاف استعمال کیا گیا تھا اس مشین کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ایک بار میں ہی ایک وسیع ایریا کو سینی ٹائز کر سکتی ہے۔ کرونا سے بچاؤ کے لئے یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے علاقوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاؤن کی ٹیموں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر لوگوں کو ایجوکیٹ بھی کیا اور وٹامن کی ویکسین بھی فراہم کی ہے۔