وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر مشاورت

وزیراعظم سے عثمان ڈار کی ملاقات کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات کے دوران کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کردی گئی۔ وزیراعظم نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ملاقات کے دوران ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کا پورٹل کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائٹ سے لنک کر دیا گیا۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -