لاک ڈاؤ ن کے دوران گھریلو تشدد باعث تشویش، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک (آئی این پی)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بڑے پیمانے پر قرنطینہ اور لاک ڈاؤن میں بڑھتے ہوئے گھریلو تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گھریلو محاذ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، گھروں کے اندر بھی ”خانگی امن و امان“ برقرار رہنا ضروری ہے۔قبل ازیں انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کی تھی کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کرکے اس وبا کو کنٹرول کرنے اور اس سے متاثر ہونے والوں کو بچانے پر توجہ دے۔
انتونیو گوتریس