ترکی سے آئے 22 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت، قرنطینہ کر دیا گیا

  ترکی سے آئے 22 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت، قرنطینہ کر دیا گیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترکی کے شہر استنبول سے اسلام آباد پہنچنے والے 22 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول سے 193 مسافر قومی ائیرولائن کی پرواز سے گزشتہ روز وطن پہنچے تھے جن کے ٹیسٹ کیے گئے تو 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس پر انہیں سلام آباد کے 3 ہوٹلوں میں قرنطینہ کر دیا گیا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مسافروں اور جہاز کے کریو کو 24گھنٹوں کیلئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔خیال رہے کینیڈا سے پرواز لانے والے پی آئی اے کے دو کپتانوں کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جنہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جبکہ کراچی میں قرنطینہ میں رکھے گئے،پی آئی اے کے عملے کو ٹیسٹ منفی آنے پر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

مسافر قرنطینہ

مزید :

صفحہ آخر -