کشمیر یوں کا اپنی زمین بھارتی ہندوؤں کو فروخت کرنا شرعا ناجائز: مفتی منیب الرحمن
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جاری فوجی کارروائی کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 5 بھا ر تی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ بانڈی پورہ اور سامبا کے اضلاع میں مزید دو بھارتی فوجیوں نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کرخود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے سرینگر میں ایک بیان میں 5فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زخمی فوجیوں میں سے ایک جے سی او سمیت دو اہلکار سرینگر کے بادامی باغ ملٹر ی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ بھارتی فوج کی 8جاٹ رجمنٹ نے یہ کارروائی بدھ کے روز شروع کی تھی،جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔ ادھربھارتی فوج کی 41اور57راشٹریہ رائفلزاور اسپیشل آپریشنز گروپ کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کپواڑہ کے علاقوں Awaoora، کم خادی، زرہامہ، صفاوالی، بٹ پورہ اور ہائی ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔دوسری جانب سیتندرا کمار تومار نامی فوجی نے بانڈی پورہ میں 14راشٹریہ رائفلز کیمپ میں گولی مار کر خودکشی کی،جبکہ مکھن لال نے اپنی سروس رائفل سے ضلع سامبا میں بارڈر روڈ کیمپ میں گولی مار کر خودکشی کی، جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنیوالے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 450 ہو گئی ہے۔
بھارتی فوجی ہلاک