خیبرپختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی ہدایت

  خیبرپختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی ہدایت

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا محکمہ بحالی و آبادکاری نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ٹرانسپورٹ، پی ڈی اے اور محکمہ بلدیات کو مراسلہ ارسال کر دیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری بلدیات، ڈی جی پی ڈی اے کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ عوامی فلاح کا منصوبہ ہے، بی آر ٹی کا کام روکنا عوامی مفاد میں نہیں۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے جبکہ کام کے دوران کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اپنائی جائیں، صوبے میں لاک ڈاؤن اور سرکاری تعطیلات کے باعث تعمیراتی کام رک گیا تھا۔

منصوبہ

مزید :

صفحہ آخر -