ڈیرہ‘ بے روزگاروں‘ مزدوروں میں امدادی رقوم کی ترسیل شروع

ڈیرہ‘ بے روزگاروں‘ مزدوروں میں امدادی رقوم کی ترسیل شروع

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیور و رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے مستحقین اور لاک ڈاون میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں میں تین ارب چونتیس کروڑ روپے سے زائد کی امدادی رقوم کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے. محکمہ زکواۃ و عشر کے زیر اہتمام رجسٹرڈ مستحقین میں امداد کی دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے. بے نظیر انکم سپورٹ(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

پروگرام کے تحت کفالت پروگرام اور ایمرجنسی کیش پروگرام میں امدادی رقوم کی ترسیل اسی ہفتے شروع کر دی جائے گی جس کیلئے ضلع میں 64کے قریب ریٹیلر اور دکانداروں کو اختیار دے دیاگیاہے. لاک ڈاون میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کی رجسٹریشن جاری ہے. یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملک ظفر علی اور دیگر موجو دتھے. مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ امدادی رقوم کی ترسیل کیلئے شفاف نظام وضع کیاگیاہے آن لائن معلومات ک ذریعے حقداروں تک امداد پہنچے گی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ لاک ڈاون میں متاثر ہونے والوں کی فہرستیں آن لائن تیار کرنے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ نے بھی 064-9260346 پر ہیلپ لائن متعارف کرادی ہے اور اہل شہریوں سے براہ راست درخواستیں بھی وصول کی جا رہی ہیں اجلاس میں بتایاگیاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تین کیٹیگریز کے حامل افراد کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد مالی امداد دی جائے گی کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 76000خاندانو ں میں دوہزارروپے کی بجائے تین ہزارروپے، کیش ایمرجنسی پروگرام میں مزید 78000خاندانو ں کو 12000روپے اور لاک ڈاون میں بے روزگار ہونے والے افرادکو بھی مالی امداد دی جائے گی. علاوہ ازیں محکمہ زکواۃ و عشر نے بھی مستحق افراد کیلئے ایک ارب 45کروڑ 24لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں.اجلاس میں دیگر امو رکا بھی جائزہ لیاگیا۔ مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب حنیف خان پتافی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سر گرم۔مشیر صحت حنیف خان پتافی نے کارپوریشن عملے میں ماسک اور سنیٹائزر تقسیم کیے.انھوں نے کارپوریشن عملے کو ہاتھ کو بار بار دھونے کی بھی ہدایت کی.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف پتافی نے کہا کہ شہری کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کا ساتھ دیں پوری قوم نے کورونا سے مل کر لڑنا ہے شہری حکومت کی جانب سے بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں شہری گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی جانب سے غریب پروری کا بڑا مظاہرہ کارونا وائرس سے معاشی طور پر متاثرہ افراد کی امداد چار ہزار روپے سے بڑھا کر بارہ ہزار روپے کر دی گئی ہے جو امداد احساس پروگرام کے دی جائے گی وزیر اعلی عثمان احمد بزدار گڈ گورننس اور سوشل سیفٹی نیٹ کے کو دن بد ن بلند کر رہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات پر لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا گیا ہے مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے لائحہ عمل مرتب کیامشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کے غیر ضروری راستے بند کرنے کا فیصلہ اور ریڑھیوں کے بڑھتے ہجوم اور شہریوں کی گھروں سے باہر آمد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں لاک ڈاون اور دفعہ 144 پر عملدر آمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع میں مقامی افراد کے کورونا مثبت کیس 19 ہوگئے ہیں۔حالیہ رپورٹ میں وائرس کی تشخیص ہونے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈاکٹرز ہاسٹل میں کورنٹائن کردیا گیا ہے جہاں مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے لیبارٹری کی تنصیب شروع کردی گئی ہے اورایم ایس نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس لیب کو فنکشنل کرنے میں 15 روز لگیں گے تاہم معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر لیب کو فنکشنل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے مشیر صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال قرنطینہ سنٹرز کی صفائی اوردیگر امور کیلئے مامو رافراد کیلئے تقریبا دو ہزارحفاظتی لباس(پی پی ایز) فراہم کیے گئے اور مزید پی پی ایز کیلئے حکومت کو سفارشات بھیجی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں مثبت کیس کے 259 زائرین موجودہیں جن میں سے دس ملتان سے یہاں آئے۔انہوں نے کہاکہ مثبت کیس سے صحت یاب ہونے والے 12 افراد کو بھی گھروں کو روانہ کردیا گیاتمام زائرین کے فائنل ٹیسٹ لے لئے گئے ہیں جن کی آج رپورٹ متوقع ہے۔ایس او پی کے تحت تمام منفی رپورٹ کے بعد بھی دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے۔کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے زائرین کو گھروں میں بجھوادیا جائیگامثبت ہونے والوں کوقرنطینہ میں رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان نے قرنطینہ سنٹر میں 829 زائرین کی میزبانی کی۔وائرس کے حامل مقامی افراد کی ٹریول ہسٹری،زائرین کی دیکھ بھال اور ڈاکٹرز کے ساتھ میل جول رپورٹ ہوا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -