انتظامیہ فوٹو سیشن کے بجائے ضرورت مندوں کو راشن فراہم کرے‘ ظفر سومرو

انتظامیہ فوٹو سیشن کے بجائے ضرورت مندوں کو راشن فراہم کرے‘ ظفر سومرو

  

خیر پور سادات (نمائندہ خصوصی) ظفر سومرو صوبائی ترجمان ایپکا نے پنجا ب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا نے وبائی شکل اختیار کر کے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ھے پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعدا دنیا بھر کے مقابلے میں انتہائی کم ھے جو کہ ایک مثبت پیشرفت اور حکومت کی بر وقت حکمت عملی کی بہترین مثال ھے پاکستانی عوام (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

اس مشکل وقت میں جس جذبہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ کرونا کا مقابلہ کربرھی ھے وہ انتہائی قابل ستائش ھے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے حکومت سے تعاون کریں ڈاکٹرز نرسز پیرامیڈیکل سٹاف پاک فوج اور دیگر اداروں کے ملازمین جس ملی جذبے سے جانوں کی پرواہ کیئے بغیر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس پر پوری قوم انکو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کے باعث ملکی پہیہ مکمل طور پر جام ھو گیا ھے اورحکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد، لوگوں گھروں میں محصور ھو کر رہ گئے ھیں جسکی وجہ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ھو گیا ھے تمام کاروبار مکمل طور پرٹھپ ھو کر رہ گئے ھیں غریب دیہاڑی دار مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے اور گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ھے جسکی وجہ سے یومیہ اجرت پر کام کر کے گھر کا نظام چلانے والے غریبوں کی زندگی اجیرن ھو گئی ھے اور سفید پوش طبقے کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا محال اور بچوں کیلئے دووقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ھو گیا ھے انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ھوئے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وعدوں اعلانات اور فوٹو سیشن کی بجائے غریبوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ھوئے عملی طور پر ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانے جائیں اور ضرورت مند لوگوں کو فوری طور راشن اور مالی امداد فراہم کی جائے انہوں نے صاحب ثروت لوگوں سے بھی کہا کہ اش مشکل وقت میں غریبوں کا چولہا جلا کر قرب الہی حاصل کریں بصورت دیگر کرونا سے بچ جانے والے غریب لوگ بھوک اور افلاس سے مر جائیں گے۔

ظفر سومرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -