ضلع ڈیرہ‘ 10اپریل سے گندم خریداری مہم شروع‘ انتظامات فائنل

ضلع ڈیرہ‘ 10اپریل سے گندم خریداری مہم شروع‘ انتظامات فائنل

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):ضلع ڈیرہ غازی خان میں دس اپریل سے گندم خریداری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت پنجاب نے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کو ضلع میں گندم خریداری کے عمل کو مانیٹر کرنے کی ذمہ داری دی ہے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،پی اے سید موسی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام،ڈی ایف سی اور دیگر افسران موجود تھے.مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ دس اپریل کو باردانہ کا اجراء ہوگا اور 15اپریل سے گندم خریداری جائے گی۔حکومت نے گندم کا دس فیصد ٹارگٹ بڑھا دیا ہے اور ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدکی جائے گی۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کاشتکاروں سے گندم کا آخری دانہ تک خریدا جائیگا اور کاشتکاروں کو 1400 روپے فی چالیس کلو گرام ادائیگی کی جائے گی۔کاشتکاروں کو مراکز پر عزت و تکریم دی جائے گی اور کاشتکاروں سے ناجائز کٹوتی پر کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ ضلع میں 9 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں کو 24 گھنٹے کے اندر ادائیگی کا نظام وضع کردیا گیا ہے اوپن پالیسی کے تحت پہلے آئیے،پہلے پائیے پر باردانہ جاری ہوگا۔باردانہ کیلئے گوشوارہ اور گرداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولیات کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر سینیٹائزر،ھینڈ واش اور فاصلوں پر کرسیاں لگانے کے ساتھ بارش کے پیش نظر بہتر راستے بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام نے بتایا کہ 100 بیگ پر فوری چیک کیش اور زائد پر بنک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ گندم خریداری کیلئے جاری لائسنس منسوخ کردئیے گئے ہیں۔17 فلور ملز کے کوٹہ کے علاوہ گندم کا ذخیرہ ضبط کرلیا جائیگا۔

انتظامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -