اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ کم لاگت سے وینٹی لیٹرز تیار کرنیکا منصوبہ شروع

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ کم لاگت سے وینٹی لیٹرز تیار کرنیکا منصوبہ شروع

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ جامعہ کے مختلف شعبہ جات کورونا وائرس کے پھیلاؤسے پیدا شدہ صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لئے مختلف سرگرمیوں کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف انجینئرنگ کے اساتذہ نے ڈین انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

امجد کی زیر نگرانی کم لاگت سے وینٹی لیٹرتیار کرنے کا پروجیکٹ شروع کیا ہے اوراساتذہ و طلبہ نے اس سلسلے میں ایک پروٹو ٹائپ بھی تیار کرلیا ہے جو زیر استعمال بھی ہے جس کی ہسپتال میں ٹیسٹنگ کی جائے گی۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مزید بتایا کہ فیکلٹی آف فارمیسی میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیر نگرانی اساتذہ اور طلبہ معیاری ہینڈ سینی ٹائیزر بھی تیار کررہے ہیں۔ یہ ہینڈ سینی ٹائیزر یونیورسٹی میں سکیورٹی، اسٹیٹ کیئر، ہاسٹلز اور انجینئرنگ کے ملازمین سمیت بہاول پور پولیس اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے میں تقسیم کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ہینڈ سینی ٹائیزرگذشتہ روز لودھراں پولیس، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان اور رورل ہیلتھ سینٹر کھتڑی بنگلہ بھی بھجوائے گئے۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کالج آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز نے پرنسپل ڈاکٹر ساجد حمید کی زیرنگرانی ٹیلی میڈیسن سروس آغاز بھی کر دیا ہے تاکہ مویشی پال حضرات کو موجودہ حالات میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے مفید مشورے دئیے جاسکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی زرعی کالج میں جلد کسانوں کے لیے ایڈوائزری سروس کا آغاز کیا جائے گا تاکہ گندم کٹائی اور کپاس بوائی کے لیے کسانوں کو مفید مشورے دیئے جاسکیں۔ نیز شعبہ اسٹیٹ کیئر کیمپس کی سڑکوں کو کلورین ملے پانی سے روزانہ کی بنیاد پرواش کیا جارہا ہے۔

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -