ملتان: پولیس افسروں‘ ملازمین کو کرونا سے بچانے کیلئے انتظامات شروع

      ملتان: پولیس افسروں‘ ملازمین کو کرونا سے بچانے کیلئے انتظامات شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کی ہدایت پر پولیس افسران و جوانوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس املاک، دفاتر اور تھانوں میں خصوصی صفائی اور کلورین سپرے کرایا گیا اور جراثیم کش ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک بھی فراہم کئے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

گئے۔آر پی او نے اپنے حکمنامے میں ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران و جوان فیلڈ میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بغیر ماسک اور دستانوں کے پبلک مقامات پر تلاشی سے گریز کریں۔وسیم احمد خان نے اس حوالے سے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی بھاری ذمہ داری پولیس کے کندھوں پر ہے اس ذمہ داری کو احسن انداز سے نبھانے کیلئے پولیس جوانوں کو کرونا سے بچانے کیلئے حفاظتی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وسیم احمد خان نے کہا کہ تمام پولیس عمارات کی صفائی یقینی بناکر داخلی راستوں پر مکمل سکریننگ کی جائے اور عوام کے داخلے کو محدود کیا جائے۔آر پی او نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت ریجن بھر میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے اس حوالے سے علماء کرام،تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے رہنماء پولیس سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔وسیم احمد خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس نے انسانیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے عوام اس موذی وائرس کو معمولی نہ سمجھیں دریں اثناء آر پی او کے احکامات پر سی پی او زبیر احمد دریشک کہ سربراہی میں ڈی ایس پی ممتاز آباد اظہر گیلانی نے مخلتف تھانوں اور پولیس املاک میں کلورین سپرے کرایا اور صفائی کے مثالی انتظامات بھی یقینی بنائے۔

انتظامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -