کمشنر ڈیرہ کا تبادلہ‘ حنیف پتافی سے الوداعی ملاقات‘ ایڈیشنل چارج طاہر فاروق کے حوالے

کمشنر ڈیرہ کا تبادلہ‘ حنیف پتافی سے الوداعی ملاقات‘ ایڈیشنل چارج طاہر ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق کا تبادلہ کر دیا اور ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان طاہر فاروق کوایڈیشنل چارج دے دیا گیا تبادلہ کے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

بعد مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کے ساتھ الوداعی ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کمشنر نسیم صادق کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں دی جانے والی تمام خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ کمشنر نسیم صادق کی ڈیرہ غازی خان میں تمام پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

تبادلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -