لاک ڈاؤن‘ تھیلیمسیا مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

لاک ڈاؤن‘ تھیلیمسیا مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)جزوی لاک ڈاؤن کے دوران تھلسمیا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہدی کے نائب پی ایس او امجد علی تھیلیسیمیا (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کے مریضوں کی مشکل حالات میں خون دینے اپنے بارہ ساتھیوں کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال پہنچ گیا، جہاں درجن سے زائد تھیلیمسیا مریضوں کو خون کا عطیہ کیا اس موقع نائب پی ایس او امجد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرصہ چھ سال سے اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ تھلیمسیا کے مریضوں میں خون عطیہ کر رہے ہیں،اب اطلاعات موصول ہوئی کے کچھ والدین پریشان ہیں تو میں نے فوری طور پر دوستوں کو اکھٹا کیا اور شیخ زید ہسپتال پہنچ گیا جہاں والدین کی پریشانی دور کرتے ہوئے تھلسمیا کے مریضوں کو خون کا عطیہ بھی گیا بچوں کے والدین نے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -