مہلک بیماری سے نجات کیلئے شہری اپنے گھروں میں اذانوں کا اہتما م کریں‘ عمر حیات خان

    مہلک بیماری سے نجات کیلئے شہری اپنے گھروں میں اذانوں کا اہتما م کریں‘ ...

  

کہروڑ پکا ( سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی تحصیل کہروڑ پکا کے امیر نواب عمر حیات خاں نے کہا کرونا وائرس کسی امیر اور غریب میں فرق نہیں دیکھتا اس مہلک بیماری (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

کے خاتمہ کے لئے اپنے گھروں پر اذانوں کابھی اہتمام کیا جائے اور دعا ئے استغفار کثرت سے پڑھی جائے تاکہ اللہ تعالی ہم سے راضی ہو جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ ؐ کے بتائے ہوے طریقوں پر عمل کرنا چاہیے اور دین اسلام کے مطابق عمل پیرا ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمارا مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم تمام مصائب، مشکلات، اور بیماریوں پر قابو پا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہمیں مساجد میں نماز جمعہ،نماز اور نمازتراویح پڑھنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ سب ہمارے اعمال اور گنا ہوں کی شامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے جوانوں، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف،اور پولیس کے جوانوں کا سلام پیش کرتے ہیں جو آج اس مصیبت کی گھڑی میں اس کرونا وائرس کی جنگ میں کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق عمل کریں اور اپنے چہرہ پر ماسک کا استعمال ضرور کریں اور گھر پر ہی رہیں اور فضول گھر سے باہر نہ نکلیں۔

عمر حیات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -