حکومت راشن تقسیم کرنے کیلئے مضبوط سسٹم بنائے‘ محمد داؤد خان جتوئی

  حکومت راشن تقسیم کرنے کیلئے مضبوط سسٹم بنائے‘ محمد داؤد خان جتوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے صاحبزادہ امیدوار ایم این اے محمد داؤد خان جتوئی نے کہا ہے کہ حکمران غریبوں کا مزید(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

امتحان نہ لیں غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور وہ فاقہ کشی پر مجبورہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو تجربہ نہیں انکے ساتھ بلدیاتی نمائندوں کو شامل کرکے بلاتفریق غریبوں میں راشن تقسیم کرایا جائے ورنہ کارونا واائرس سے پہلے بھوک سے مرجائیں گے بچاری غریب عوام بھوک سے مارے مارے پھر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کا مزید امتحان لینے کی بجائے فوری راشن تقسیم کرایا جائے اس موقع پر انکے ہمراہ سابق چیئرمین مہدی حسن خان جتوئی، کاروباری شخصیت خواجہ اشفاق حسین صدیقی،سابق کونسلر چوہدری محمد دلشاد، راو محمد شفقت، علامہ ممتاز الحق، سابق صدر بار شاہد پرویز کھچی، سابق کونسلر وسیم ممتاز خان غزلانی، کوثر عباس خان جتوئی، سیٹھ نزر محمد خان، ذیشان خان جتوئی ودیگر موجود تھے۔
داؤد خان