حکومت مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ مخدوم مبین احمد

حکومت مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ مخدوم مبین احمد

  

ترنڈہ محمدپناہ (نمائندہ پاکستان)ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایمرجنسی کیش مدد پروگرام سے ایک کروڑسے زائد خاندان مستفید ہوں گے،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوْن کے دوران بے روزگار ہونے والے مزدوروں،نادار اور (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

مستحق افرادکو ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے 12ہزار فی گھرانہ نقد رقم شفاف طریقے سے مہیا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،ہر ممکن طریقے سے ریلیف پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر ایم این اے عامر محمود،یوسی سیکریٹری جام اظہر کپاہی،جمیل عباسی،رانا خضر حیات،آصف خان بلوچ،محمود خان بلوچ،شکیل خان،محبوب بلوچ ودیگر موجود تھے۔

مبین احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -