بھکر‘ روجھان سیکشن‘ ریلوے لائن‘ سیلپر تبدیل کرنیکا منصوبہ

  بھکر‘ روجھان سیکشن‘ ریلوے لائن‘ سیلپر تبدیل کرنیکا منصوبہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف انجینئراوپن لائن نے بھکراورروجھان سیکشن میں ریلوے لائن اوراس میں موجودسلیپر تبدیلی کے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔بتایا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

جاتاہے کہ مجموعی طورپر98کلومیٹرریلوے ٹریک کے سلیپرزاورریلوے لائن تبدیل کی جائے گی اس سلسلہ میں ڈویڑنل ایگزیکٹوانجینئرملتان اورڈویزنل ایگزیکٹوانجینئرسکھرڈویڑن کوفزبیلٹی رپورٹ تیارکرنے کی ہدائت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بھکرسیکشن کے68جبکہ روجھان کے30کلومیٹرکے علاقہ میں ریلوے لائن اورسلیپرزکی تبدیلی کاکام کیاجائے گا۔ریلوے لائن اورسلیپرزتبدیلی کے بعدان دونوں سیکشنوں پرٹرینوں کی رفتار70کلومیٹرفی گھنٹہ سے بڑھ کر100کلومیٹرفی گھننہ ہوجائے گی۔

منصوبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -