بورے والا، تبلیغی جماعت کے مزید 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

بورے والا، تبلیغی جماعت کے مزید 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

وہاڑی(بیورورپورٹ +سٹی رپورٹر)بورے والا میں تبلیغی جماعت کے مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔کورونا سے متاثرہ ساتوں افراد کوریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا جس پر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ایمبولینس ایمرجنسی کے سامنے کھڑی رہی گرمی کی وجہ سے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ایمبولینس کا پچھلا دروازہ بھی کھول دیا گیا مریض ہمیں باہر نکالو کے نعرے لگانے لگے تو شہریوں کی بڑی تعداد مبینہ طور پر جمع ہوگئی شہریوں نے مریضوں کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ڈاکٹر علیم اور ڈسپنسر وسیم اختر آپے سے باہر ہوگئی شہریوں سے بدکلامی کے ساتھ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں شہریوں ناصر،علی،معز،سفیان،عدنان،ہارون و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور شہریوں کی جانیں داو پر لگ گئیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو گھنٹوں ایمرجنسی کے باہر کھلے عام بٹھائے رکھنا انتہائی خطرناک اور افسوس ناک ہے شہریوں کے ساتھ ساتھ یہ مریضوں کے ساتھ بھی زیادتی ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ان ساتوں افراد کا تعلق بورے والا کے تبلیغی مرکز سے ہے گذشتہ سے پیوستہ روز 25 افراد کے کرونا ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جنکی رپورٹ گذشتہ روز محکمہ صحت کو موصول ہوئی اور 7افراد کو تصدیق ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی بھیجا گیاجبکہ تین روز قبل بھی تبلیغی جماعت کے 10 افراد میں سے 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کا تعلق کے پی کے سے ہے جو گزشتہ ماہ سے بورے والا کے مختلف مقامات پر تبلیغ کا کام کررہے تھے تبلیغی مرکز میں مقیم مزید 28 افراد کے ٹیسٹ بھی بھجوائے جارہے ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -