مختلف شہروں میں حادثے‘ لڑکی سمیت 3افراد جاں بحق

  مختلف شہروں میں حادثے‘ لڑکی سمیت 3افراد جاں بحق

  

وہاڑی‘ میلسی‘ رحیم یار خان‘ میاں چنوں‘ محسن وال‘ کوٹ ادو (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ سپیشل رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر) ٹرالر نے دوموٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر114ڈبلیو بی کا22سالہ نوجوان امجد اپنے ساتھی بستی شبیر شاہ کے رہائشی شاہد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملتان(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

روڈ پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نے انہیں کچل ڈالا جس کے باعث امجد موقع پر جاں بحق اور شاہد شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد فراہم کرنے کیلئے گڑھا موڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نہانے کے دوران تیس سالہ نوجوان نہر صادق برانچ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اقبال نگر گلی نمبر 1 کا رہائشی تیس سالہ نوجوان حمید الرحمن جو کہ نہر صادق برانچ میں نہا رہا تھا کہ ڈوب گیا، اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کاعملہ نے موقع پر پہنچ کر نہر صادق برانچ میں ڈوبنے والے حمید الرحمن کی لاش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق ہو گئی میاں چنوں کے نواحی گاؤں 45 پندرہ ایل میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرا سے موٹر سائیکل پر سوار 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی موٹر سائیکل سوار معمولی زخمی ہوا۔ بیراج روڈ پررمک سے فاطمہ شوگر ملز شیرا لوڈ کرنے کیلئے جانے والاخالی آئل ٹینکراسٹیرنگ لاک ہونیکے باعث کھائی میں جا گرا، شیرا لوڈ کرنے کیلئے رمک سے فاطمہ شوگر ملز سنانواں جانے والاخالی آئل ٹینکر نمبری 370ٹی ایم ایچ تونسہ بیراج بستی شیخاں کے قریب اچانک اسٹیرنگ لاک ہونے سے کلٹی ہو گیا ہے جس سے کوئی جانی نقضان نہیں ہوا، ڈرائیوفرمان اللہ ودیگر عملہ محفوظ رہے،حادثے کی اطلاع پر علاقہ کے لوگ اکٹھے ہوگئے جنھوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ اور ریسکیو 1122کو دی گئی مگر موقع پر کوئی نہ آیا۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -