شریف فیملی مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ لیگی عہدے دار

  شریف فیملی مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ لیگی عہدے دار

  

صادق آباد(نامہ نگار)ملکی تاریخ میں مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن)وہ ملکی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے اپنے وسائل بلا تفریق وتخصیص عوام کے لئے وقف کر دئیے،رکن سے لے کر قیادت تک سبھی میدان میں نکل کھڑے ہوئے،اور مستحق ومتاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،آج ملک کے کونے کونے میں مسلم لیگ ن سے(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

وابستہ اراکین عہدے داران سابق وموجودہ ارا کین قومی وصوبائی اسمبلی نے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،انتظامیہ اور مستحق افراد کی ضرورتوں کو ناصرف پورا کیا بلکہ امدادی اور بحالی کے کاموں میں نمائیاں رہے،ان خیالات کااظہار مختلف نمائندہ شخصیات نے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار محمداظہر خان لغاری،مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ،مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سردار محمدارشدخان لغاری،سابق صوبائی وزیر مال چوہدری شوکت داودنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن اختلاف براے اختلاف کی بجاے مثبت اور عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے مشکل حالات میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمدشہبازشریف فوری طور پر واپس ملک میں پہنچے اور بحالی اور امدادی کاموں کی قیادت کی اور میڈیکل سٹاف کے لئے کروڑوں روپے کی مدد سے سامان مہیا کیا،شریف فیملی نے اپنے ہسپتال اور دارے متاثرہ افراد کے لئے وقف کر دئے،سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد،سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن پی پی 264سردارصفدرخان لغاری اور محمدباقرالزمان نے کہا کہ کارکن سے قیادت تک مسلم لیگ ن کا بحالی اور امدادی کاموں میں کردار کلیدی اہمیت کاحامل ہے،آج پوری مسلم لیگ ن کورونا وائرس کے خلاف میدان میں بحالی اور امدادی سردرمیوں میں مصروف عمل ہے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں بحالی کے کاموں اور متاثرہ افراد کی مالی امداد کے لئے وقف کر دی ہیں جبکہ اضلاع میں مسلم لیگ ن اپنی پوری تنظیموں کے ساتھ دن رات مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں احتیاطی تدابیر اختیارکرنا انتہائی ضروری ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھاے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،موذی مرض کے مکمل خاتمے تک مسلم لیگ ن عملی طورپر میدان میں موجود ہے ۔

عہدے دار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -