فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم‘ 325پوائنٹس کی چیکنگ‘جرمانے

      فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم‘ 325پوائنٹس کی چیکنگ‘جرمانے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے کرونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں پرچے تقسیم کیے جس میں وباء سے محفوظ رہنے کے نکات اور غذا کو کیسے صحت بخش بنایا جائے درج ہیں۔ جنوبی پنجاب بھر میں 325 فوڈ پوائنٹس کو وباء سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئیں،رحیم یار خان میں صفائی کی ناقص صورتحال پر01(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

شاپ کو4,000روپے جرمانہ عائد کیا,105 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف اور معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر مکمل احتیاط برتنے,خوراک کو محفوظ رکھنے اورشاپس پر کام کرنیوالے ورکرز کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہدایاتی پرچے تقسیم کیے گئے۔ ان حالات میں خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غذا کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔ ملتان ڈویڑن میں 110، بہاولپور ڈویڑن میں 130 اورڈی جی خان ڈویڑن میں 98 فوڈ پوائنٹس کی پڑتال کی گئی۔چیکنگ کے دوران تمام فوڈ پوائنٹس کو وباء سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کرنیاور خوراک کو محفوظ رکھنے کے لیے اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ ڈی جی خان میں مختلف ملک شاپس اور دیگر اشیائے خوردنوش کی چیکنگ کی گئی۔کاروائی کے دوران 105لیٹر دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر دودھ کو موقع پر تلف کردیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے،دوران انسیکشن سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -