صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا فاضل پور میں قرنطینہ کا دورہ

  صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کا فاضل پور میں قرنطینہ کا دورہ

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے لاک ڈاون سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور انہیں غریب لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ ہم ان کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔مستحق افراد احساس امداد پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

علی کے ہمراہ فاضل پور میں قائم کورونا قر نطینہ سنٹرکے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی، سی ای او صحت ڈاکٹر محبت علی،اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ کوروناکی صورت میں ہم آزمائش سے گزر رہے ہیں۔مشکل حالات میں احسن طریقہ سے نمٹنا مہذب اقوام کا شیوا ہوتا ہے۔تحریک انصاف کے قائدین اپنی عوام سے سے مخلص ہیں اور وہ ان کی مشکل حالات میں بھی مدد ضرور کریں گیاور انہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا طریقہ کار اپنا رہے ہیں کہ ہمارے وسائل غر یبوں اور حقداروں پرخرچ ہوں۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب نے مزید کہا کہ نے کہا کہ ہمیں ہمت اور حوصلے سے کام لینا چاہئے اس کی بدولت ہی ہم مشکل حالات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے معاشی پیکیج سے ہم جلد اس تکلیف دہ صورتحال سے نکل آئیں گے۔ غریب،دیہاڑی دارمزدور اور مستحق لوگ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاشی پیکیج کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کریں۔انہیں ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے گا۔حکومت تمام عمل شفاف انداز میں مکمل کر رہی ہے تاکہ کوئی حق دار محروم رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ ٹائیگر فورس جلد ہی میدان میں ہوگی اور اپنے لوگوں کی بھرپور خدمت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ احساس امداد پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 اپریل ہے جبکہ 10 اپریل سے رقوم کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے قرنطینہ سنٹر میں آنے والے 62زائرین کے علاج معالجہ اور قیام و طعام بارے انتظامات کی تفصیلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیاجنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -